وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں تین جدید اسپورٹس ایریناز بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈان کے مطابق یہ ایریناز ڈی 12/1، جی 11/3 مرکز اور ایف 8 مرکز میں بنائے جائیں گے۔
کیا سہولیات ہوں گی؟
سی ڈی اے کے بیان کے مطابق ان ایریناز میں یہ سہولیات شامل ہوں گی:
- انڈور سوئمنگ پول اور جم
- فٹسل کورٹ، کرکٹ کیجز اور پیڈل کورٹ
- باسکٹ بال کی سہولت اور کثیر المقاصد اسپورٹس ہال
- بچوں کے کھیلنے کی جگہ، ہیلتھ بار، انتظامی دفاتر اور پارکنگ
فنڈنگ اور ٹھیکے
سی ڈی اے کے مطابق منصوبے ادارے کے اپنے وسائل سے مکمل کیے جائیں گے اور پیپرا قواعد کے تحت کھلی مسابقتی بولی کے ذریعے ٹھیکے دیے جائیں گے۔ منصوبے کی تکمیل کی مدت ابھی سامنے نہیں آئی۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ جدید کھیلوں کی سہولیات اسلام آباد کو زیادہ صحت مند اور شہریوں کے لیے سہولت بخش بنانے کے وژن کا اہم حصہ ہیں۔
ذرائع: ڈان