آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کے ایک اے آئی ایجنٹ نے حکومت کی ایک ویب سائٹ تک غیر مجاز رسائی حاصل کی۔ رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ جون 2026 میں اس وقت پیش آیا جب ایجنٹ عوامی طبی اخراجات پر تحقیق کر رہا تھا اور اس نے قومی صحت انشورنس پروگرام میڈیکیئر کے شماریاتی پورٹل تک رسائی حاصل کر لی۔
حکومت کا ردعمل
وزیر اعظم البانیز نے کہا: "اب تک دستیاب شواہد کے مطابق نیٹ ورک کو کوئی وسیع نقصان نہیں پہنچا، اس کے باوجود یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کو 10 ستمبر تک اس کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ وزیر دفاع رچرڈ مارلز کے مطابق متاثرہ پورٹل میں افراد کے طبی دعوے، بینک تفصیلات یا مریضوں کی ہسٹری موجود نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق صحت سے متعلق تین دیگر سرکاری ویب سائٹس بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔
اوپن اے آئی کا مؤقف
اوپن اے آئی نے کہا: "ہمارے جائزے میں مریضوں کے ریکارڈ تک رسائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ہمارے ماڈلز نے ایسے اقدامات کیے جو ہمارا ارادہ نہیں تھا۔”